Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن کی علامت فاختہ پاکستان کے سفر پر

جھنگ: پاکستانی شہری اسماعیل موٹر سائیکل رکشہ پر امن کی علامت فاختہ بنا کر ملک گیر منفرد سفر پر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے علاقے جھنگ کے رہائشی اسماعیل نے موٹر سائیکل رکشہ پر 23 فٹ بلند امن کی علامت فاختہ بنا کر پاکستان کا چکر لگانے کا سفر شروع کردیا۔ اس حوالے سے 55 سالہ محب وطن شخص نے دنیا کو انوکھے انداز میں امن کا پیغام دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہلیہ، بیٹے اور بھتیجے کے ساتھ ملک کا چکر لگانے کے لیے سفر پر روانہ ہونے والے اسماعیل نے بتایا کہ امن کی علامت فاختہ 7 ماہ کے عرصے میں تیار کی گئی اس کی لمبائی 23 اور چوڑائی 6 فٹ ہے جبکہ فائبر سے تیار کی گئی اس علامتی فاختہ پر 10 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔اسماعیل کا کہنا ہے کہ فاختہ بنانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے اس کے شہری بھی امن کے خواہاں ہیں۔
 

شیئر: