Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑسکتی ہوں؟

  کوالالمپور ... وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے موقع پر فوٹو سیشن کے دوران ملائیشین خاتون اول سیتی حسما محمد علی، عمران خان کی طرف مڑیں اور اچانک سوال کیاکہ کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں؟جس پر وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کیوں نہیں۔اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔تصویر کھینچے جانے کے موقع پر ملائیشین خاتون اول کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شیئر: