Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ، چینی قونصلیٹ پر حملہ ،2 پولیس اہلکار شہید،3 حملہ آور مارے گئے

کراچی... کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قو نصلیٹ پر حملے میں2پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمدہواہے۔جمعہ کی صبح سوا نو بجے کے قریب 3حملہ آوروں نے چینی قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گارڈز کے روکنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ قونصلیٹ پرتعینات سیکیورٹی گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اسی دوران دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔رینجرز حکام کے مطابق رینجرز کے اسنائپرز نے 2 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔وا قعہ کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ چینی قونصلیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک روک دی گئی۔ابتدائی اطلا عات کے مطابق 3 سے4 حملہ آور سفید کارپر چینی قونصلیٹ کے قریب پہنچے اور دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ جوا بی فائرنگ پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا اور قونصلیٹ کے احاطے میں داخل ہوئے ۔ ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔ یہاں بھی اہلکار موجود تھا۔فورسز کے فوری ایکشن سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے۔کارروائی کے دوران 3 دہشتگردباہراحاطے ہی میں مارے گئے۔فائرنگ میں شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عامر اور اے ایس آئی ایم اے داود کے نام سے ہوئی ہے۔۔ایڈیشنل آئی جی کے مطابق دہشت گرد قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ 

شیئر: