Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیمز کی تعمیر کیلئے 1965 جیسا جذبہ

برمنگھم ...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کے لئے بچوں سے لے کر بڑوں تک کا جذبہ ایسا ہے جو 1965 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔برمنگھم میں ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ڈیم فنڈ مہم بہت کامیاب رہی ہے،ڈیمز کی تعمیر کے لئے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب پاکستانی پ±رجوش ہیں۔یہ کوئی عام صورت حال نہیں بلکہ باقاعدہ مہم بن گئی ۔انہوں نے کہا کہ ایسا جذبہ شاید 65 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔چیف جسٹس نے پاکستان کی آبادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی سے متعلق سپریم کورٹ میں 12 یا 13 دسمبر کو کانفرنس ہوگی۔ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں وزیراعظم شامل ہوں گے ۔
 

شیئر: