Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں مسافر خانے آباد‘ مثالی انتظامات

لاہور: حکومت کی جانب سے مسافروں کےلئے ٹھہرنے کا بندوبست کردیا گیا اور لاہور میں یہ مقامات آباد ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر مسافروں کو بریانی اور چکن کڑاہی پیش کی گئی جبکہ صبح کا ناشتہ لاہوری نان چنے اور چائے سے کیا گیا۔منصوبے سے معتلق تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئرز ڈپارٹمنٹ نے اس کے انتظامات کئے ہیں ۔ مسافر بغیر کچھ خرچ کئے صاف بستر اور کھانا ملنے پر خوش ہیں۔عارضی مسافر خانوں میں 200 سے زائد افراد کی گنجائش ہے۔ مجموعی طور پر 5 مسافر خانوں میں 138 افراد نے قیام کیا۔ داتا دربار کے پاس قائم عارضی مسافر خانے میں 40، ریلوے اسٹیشن میں 44، بادامی باغ میں 20، ٹھوکرنیاز بیگ 20 اور لاری اڈہ پر 14 مسافروں نے رات بسر کی۔
 

شیئر: