Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں قیام امن کیلئے ایکشن پلان تیار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قیام امن کےلئے خصوصی ایکشن پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی 6 مرکزی و اہم ترین شاہراہوں کو بند کرکے شہر کا امن خراب کئے جانے کی رپورٹس کے تناظر میں آئی جی کی ہدایت پر اہم سرکاری و نجی عمارات و تنصیبات پر4500 پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام شاہرہوں کو رواں رکھنے کے لئے پنجاب کانسٹیبلری کے 500 اضافی اہلکاروں اور 300 رینجرز اہلکاروںکی خدمات بھی حاصل کرلی گئیں۔ سیکورٹی پلان کے تحت ضلع میں72 پولیس ناکوں، 6 اہم شاہراہوں سمیت پارک روڈ، کشمیر ہائی وے ، اسلام آباد ہائی وے اور دیگر مقامات پر سا ڑھے 4 ہزار اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔ جس میں 3 ہزار وفاقی پولیس، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، پولیس کمانڈوز، لیڈیز پولیس، اینٹی روئٹ فورس کے اہلکار ہیں جبکہ 300 رینجرز، 500 فرنٹئیر کانسٹیبلری اور 500 پنجاب کانسٹیبلری کی اضافی نفری کی خدمات لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آنسو گیس کے 500 اضافی شیل بھی منگوا لئے گئے ہیں۔ تمام اہم پوائنٹس پر پولیس کو 24 گھنٹے ہائی الرٹ رکھا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ سڑک بندکرنے کی کوشش کرنے والوں کو تھانوں میں بند کردیا جائے ۔
 

شیئر: