Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت کی خاطر ”سلیکٹڈ“ وزیر اعظم کا ساتھ دیا‘ خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف 4 نشستوں پر احتجاج کیا تھا تاہم موجودہ الیکشن تو پورے ہی مشکوک ہیں۔ وزیر اعظم کو سلیکٹڈ سمجھنے کے باوجود ہم جمہوریت کی خاطر قومی اسمبلی میں گئے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی ملک کو چلا سکتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلتی رہے۔ سکھر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اختلافات کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت ختم کرنے کےلئے ہم کوئی کوشش نہیں کریں گے۔سلیکٹڈ حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے۔ اس دوران صرف جھگڑے ہوتے رہے اور کوئی قابل ذکر بات نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ حکومتی کارکردگی بہتر ہے، وہ سامنے آکر ثابت کرے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرتی۔ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی اور جمہوریت ہی کے لیے ہر حکومت کے ساتھ تعاون کیا۔
 

شیئر: