Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: نیب کی کھلی کچہری‘ عوام سے کرپشن کی نشاندہی کی اپیل

کراچی: جمعرات 29 نومبر کو نیب کی جانب سے کراچی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذارئع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان اور دیگر متعلقہ افسران نیب آفس میں صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کرپشن سے متعلق شکایات سنیں گے۔تفصیلات کے مطابق کچہری سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے میں اپیل کی ہے کہ عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمے کےلئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔عوام سرکاری اداروں و دیگر قومی املاک میں خوردبرد کرنے والوں کے خلاف نیب کے پاس اس کھلی کچہری میں نشاندہی کریں۔ڈی جی نیب کا کہنا ہے کہ نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999ءکے تحت فوری کارروائی عمل میں لائے گا، جبکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔
 

شیئر: