Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیمہ خان کی دبئی میں جائداد کا از خود نوٹس

اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد کا ازخود نوٹس لے لیا ۔ لندن میں چیف جسٹس سے صحافیوں نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی میں پراپرٹی اور ان کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی سے متعلق سوالات کئے۔ چیف جسٹس نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے 893 مالکان کو نوٹس بھیجے تھے۔ 450 افراد نے جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کر لی تھی۔ 443 افراد نے اس حوالے سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا تھا۔بعد ازاں اطلاعات سامنے آئیں کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایف بی آر کو ٹیکس اور جرمانہ جمع کرادیا۔ علیمہ خان کی دبئی میں پراپرٹی کی مالیت تقریبا 7 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔ ان کا فلیٹ دبئی کے قلب میں برج خلیفہ سے متصل ہے جو انتہائی مہنگا علاقہ ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب نے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دبئی میں جائیداد کیسے بنائی، نیب اس کی تحقیقات کرے۔

شیئر: