Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف کی شرط پر ڈالر مہنگا ہوا‘، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام کو دھوکا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی تمام شرائط تسلیم کرکے عوام سے نہ صرف جھوٹ بولا گیا بلکہ دھوکا بھی دیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ قوم سے جھوٹ بولنے اوردھوکا دینے پر عمران خان کی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ڈالر کی قدرمیں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی۔ مرغیوں اورانڈوں سے معیشت ٹھیک کرنے والے سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔ وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ حکومت چلانا اورمسائل حل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں۔ انڈے اور مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔
 
 

شیئر: