Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2.0 نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

بالی وڈ اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی نئی سائنس فکشن ایکشن سے بھرپور فلم 2.0 نے ریلیز ہوتے ہی ساری فلموں کے ریکارڈ توڑدئیے۔ہندوستانی خبروں کے مطابق ایک روز قبل ریلیز ہونے والی فلم نے بالی وڈ باکس آفس پر 85 کروڑ کماکر ٹھگز آف ہندوستان کا ریکارڈ توڑ کر رکھ دیا جبکہ ملکی و غیر ملکی سینما باکس آفس ملاکراس فلم نے 100 کروڑ سے زائدکمائی کا ریکارڈقائم کر دیا ہے ۔ اس فلم کو بالی وڈ کی سب سے بڑی اوپننگ قراردیاجارہاہے۔بالی وڈ کی مہنگی ترین فلم پہلے ہی سٹیلائٹ، ڈیجیٹل اور ڈسٹری بیوشن حقوق سے 370کروڑ روپے کما چکی ہے۔
 

شیئر: