Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا؟

لاہور... اقتصادی ما ہرین نے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں5روپے اضافے اور مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 1.5  فیصد اضافے پر کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے موجود ہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کےلئے معاہدہ طے پا گیا۔ ماہر ا قتصادیات ڈاکٹر اشفاق ایچ خان نے کہاکہ میرے مطابق موجودہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا۔ مذ اکرات کے نتیجے میں پالیسی ریٹ میں 1.5 فیصد اور ڈالر کی ا نٹر بینک قیمت میں 5روپے اضافہ کیا گیا ۔اب دسمبر تک گیس، بجلی اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ جنوری میں پاکستان کے لئے آئی ایم ایف قرضے کی منظوری دے گا ۔ا نہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پاکستان کے لئے تباہی کار استہ ہوگا ۔ آج تک جو بھی ملک آئی ایم ایف کے پاس گیا میں نے اس کی معیشت ٹھیک ہوتے نہیں د یکھی ۔ پنجاب کی سابق وزیر خزانہ اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ حکومتی اقدام سے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا تاہم اس وقت روپے کی قیمت میں اتنی زیادہ کمی نہیں کی جانی چاہئیے تھی ۔ اس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھے گا اور ملکی معیشت پر شدید اثرات مرتب ہونگے ۔ 
 

شیئر: