Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھی اجرک اور ٹوپی ڈے

کراچی ...گورنرسندھ عمرا ن اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ صوفیائے کرام اور بزرگان دین کی دھرتی ہے جنہوںنے ہمیشہ پیار ، محبت ، اخوت اور رواداری کا درس دیا اس پیغام محبت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔سندھ دھرتی سے پیار کرنے والے اس کی ثقافت سے بھی والہانہ محبت رکھتے ہیں۔ مخصوص کلر اور خوبصورت ڈیزائن کی اجرک اور ٹوپی سندھ کی ثقافت ہے ۔ وہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ سندھ دھرتی سے محبت کرنے والے افراد اپنی ثقافت بھی بڑی شان و شوکت سے منایا کرتے ہیں ۔سندھی اجرک اور ٹوپی ڈے منانے والے افراد نہ صرف اپنی ثقافت کو اجاگر کررہے ہیں بلکہ سندھ دھرتی کے پیغام محبت ، پیار ، اخوت اور رواداری کو پھیلارہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے ۔ ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے ۔ ثقافت اجاگر کرنے سے آپس میں محبت ، قربت اور احترام بھی بڑھے گا ۔ آپس کی دوریاں ختم کرکے اپنی آئندہ کی نسلوں کے لئے پیار و محبت کے ماحول کو فروغ دینا ہوگا جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یوم ثقافت محبت باٹنے کا دن ہے ۔ اجرک ٹوپی ڈے منانے والوں کے لئے گورنرہاوس کے دروازے کھلے ہیں ۔گورنرسندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتیں بھی اگر سندھ دھرتی کی ثقافت کا دن منانا چاہتی ہیں تو ان کے لئے بھی گورنرہاوس کے دروازے کھلے ہیں کیونکہ ہم سندھ دھرتی سے محبت کرنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ 

شیئر: