پاکستان اسٹیل مل کی 5 ارب سے زائد کی زمین پر قبضہ
اسلام آباد: پاکستان اسٹیل کی اربوں روپے مالیت کی زمین پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیل مل کی 344 ایکڑ زمین پر 2007ءسے 2010ءکے درمیان نامعلوم افراد نے قبضہ کر رکھا ہے۔ زمین کی مالیت 5 ارب 16 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے جبکہ مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیل مل کی سیکورٹی کے باوجود زمینوں پر قبضہ ہوا۔ یہ زمینیں پیر سرہندی گوٹھ، میاں خان گوٹھ، فوٹو گوٹھ، علی اکبر گوٹھ اور عباسیہ سوسائٹی میں موجود ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق اسٹیل مل کی زمینوں پر قبضہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے جب کہ اب تک ذمے داروں کے تعین کے لیے کوئی تحقیقات نہیں کی گئی ہے ۔قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے جنوری 2018ء میں وزارتی سطح پر اسٹیل مل کی زمینوں پر قبضے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔