Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد عمر سے کوئی جھگڑا نہیں ،جہانگیر ترین

  فیصل آباد... تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وزیر خزانہ اسد عمر کےساتھ اختلافات کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ منگل کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ابھی صرف 3 مہینے ہوئے ہیں اور لوگوں نے تنقید شروع کر دی۔ حکومت پر بہت سے حملے ہورہے ہیں کہ یہ غلطی کردی وہ غلطی کردی۔ واضح کردوں کہ حکومت چلے گی اور استحکام آئےگا۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف عوام سے اپنے وعدے پورے کرے گی۔ جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا لیکن صوبہ ایک سیکنڈ میں نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے آج تک پاکستان میں کوئی نیا صوبہ نہیں بنا۔ نیا صوبہ بنانے کےلئے جو بھی مسائل ہیں انہیں مل کر حل کریں گے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم کی قبل ازوقت انتخابات کی بات سوال کے تناظر میں تھی۔اگر قبل از وقت انتخابات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔وفاقی وزیر خزانہ کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے جہانگیر ترین نے کہا کہ اسد عمر کے ساتھ تنازع کی خبر بالکل من گھڑت اور غلط ہے۔ پچھلے دنوں ہم تین آدمیوں کی ایسی کوئی میٹنگ بھی نہیں ہوئی۔وزیراعظم کی جانب سے کچھ وزراءکے استعفوں سے متعلق سوال پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کے نام صرف عمران خان کو ہی پتہ ہوں گے۔ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر کے فیصلے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک مل کر کرتا ہے۔ایک سوال پر جہانگیر ترین نے کہاکہ اپنے وعدوں اور منشور پر قائم ہیں۔ 30 سال کا گند صاف کرنے میں وقت تو لگتا ہے۔
 

شیئر: