Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی جاری

  کراچی ...پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان جاری رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس میں مزید 888 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 39 ہزار 6 سو 7 پوائنٹ کے ساتھ ہوا تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس میں کمی آئی۔دن کے وسط تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 888 پوائنٹس کی کمی ہوچکی تھی اور انڈیکس 38 ہزار 7 سو 19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 30 نومبر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آئی۔واضح رہے کہ رواں برس 17 اگست سے 22 نومبر تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر ایک ہزار 5 سو 73 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جو تقریباً 3.8 فیصد تھی۔

شیئر: