Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرغیوں کے گوشت پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ

جدہ۔۔۔۔۔سعودی عرب نے مرغیوں کے گوشت پر کسٹم ڈیوٹی 5فیصد سے بڑھا کر 20فیصد کردی کسٹم ڈیوٹی میں 15فیصد اضافہ کردیا گیا۔محکمہ کسٹم نے اس تبدیلی سے تمام ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کو تحریری طور پرمطلع کردیا۔ عملدرآمد یکم جنوری 2017سے ہوگا۔واضح رہے سعودی حکومت نے 180سے زیادہ اشیائے صرف کو کسٹم سے استثنیٰ دیا ہے تاکہ مقامی مارکیٹ میں افراط زر کنٹرول کیا جاسکے اور مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔

شیئر: