Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجاوزات کیخلاف کارروائی روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ چیف جسٹس

کراچی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدالت نے گھروں کو توڑنے یا گرانے کا حکم نہیں دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق نظر ثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ قانون پر عمل کیا جا رہا ہے۔ میئر کراچی نے اپنا سیاسی مستقبل داﺅ پر لگا دیا ہے جبکہ آپ لوگوں کی مصلحت رکاوٹ بن رہی ہے۔ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اس موقع پر کہا کہ ہم کراچی والے ہیں، ہم بھی شہر میں بہتری چاہتے ہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ کرنے والوں کے سامنے سر جھکا سکتے ہیں نہ ریاست کی رٹ ختم کرنے دیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کارروائی روکنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تاہم متاثرین کی بحالی اور متبادل جگہ کا انتظام خود کرے۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم حکم پر عمل کررہے ہیں تاہم گھروں کو نہ توڑا جائے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے گھروں کو توڑنے کا حکم نہیں دیا۔ یہ آپ خود کررہے ہیں۔
 
 

شیئر: