Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقتدار کے بعد اب احتساب کی باریاں

جیکب آباد.. جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان و متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ احتساب اور انتقام ایک ساتھ ہوتے نظر آرہے ہیں۔اقتدار کی باریاں لینے والوں کی اب احتساب کی باریاں لگ رہی ہیں۔ نوازشریف کی خاموشی کسی پراسرار معاہدے کا نتیجہ لگتی ہے۔نیب کو ہمیشہ مخالفین کے لئے استعمال کیا گیا۔ نیب کے قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ اب معاملات بیلنس ہورہے ہیں۔ پنجاب اور سندھ کے دونوں ”میاوں“ کی پیشیاں ہورہی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان اور سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال ٹالپور دونوں پیشیاں بھگت رہی ہیں۔ پہلے ون وے ٹریفک تھی اب ٹریفک سب طرف چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ نیب آزاد ادارہ ہے مگر دوسری جانب حکومتی ترجمان فواد چوہدری مخالفین کو جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہورہا ہے۔فواد چوہدری سمیت ان کی ٹیم کے پاس اقتدار تو ہے مگر اختیار کسی اور کے پاس ہے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ نواز شریف کی خاموشی بہت پراسرار ہے اور کئی شکوک کو جنم دے رہی ہے۔ ان کی خاموشی سے لگتا ہے کہ معاملات کوکہیں ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی میں کوئی پوشیدہ معاملات ہیںجو لوگ درمیان میں ہیں ان کے ساتھ خاموشی کا معاہدہ ہوا ہے۔ اگر معاملات طے نہیں پاتے تو پھر یہ بولنے لگیں گے۔
 

شیئر: