Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں جائداد؟

  لندن...مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں جائیدادوں کا دعویٰ کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصل واوڈا سے ان جائیدادوں سے متعلق تحقیقات کریں۔ لندن میں اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں حقائق سے پردہ اٹھاوں گا۔ آج لندن میں اس جگہ کھڑا ہوں جو یہاں کی سب سے مہنگی ترین جگہ ہائیڈ پارک ہے یہ جگہ وزیراعظم عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جس کا نام فیصل واوڈا ہے اس کی ملکیت ہے۔ اس پراپرٹی کی قیمت کم از کم 4 ملین پونڈہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ پراپرٹی چائنہ کٹنگ کراچی اور منی لانڈرنگ کرکے بنائی گئی ہے۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بھی فیصل واوڈا کی 7 اور پراپرٹیز ہیں۔ انہوں نے کہا چیئرمین نیب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی آنکھیں کھولیں اور اس کی رسیدیں لیں۔ 

شیئر: