محمود خان کو کلین چٹ نہیں د ی، نیب
اسلام آباد... ترجمان نیب نے کہا ہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کو کلین چٹ نہیں دی۔چیئرمین نیب ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ منگل کو اپنے اعلامیے میں نیب نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) اقبال کو اپوزیشن رہنماوں کا خط موصول ہوا ہے۔ چیئرمین نیب ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں وہ اپنے دورہ لاہور کے بعد ملاقات کریں گے۔ چیئرمین نیب ارکان پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتے ہیں ۔ ترجمان نیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کو کلین چٹ نہیں دی۔ ان کی جانب سے مشترکہ ٹیم کو دیا گیا بیان غیر تسلی بخش ہے ۔کسی بھی وقت دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے۔