Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز، شہباز ملاقات: نیب عدالت کے متوقع فیصلے پر مشورہ

اسلام آباد: ن لیگ کے قائد نواز شریف نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ن لیگی قیادت نے احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس سے متعلق متوقع فیصلے پر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں میں عدالت کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے تک خاموش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم نواز شریف نے عدالتی فیصلے کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے سے متعلق بھی بات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما ایک دوسرے سے چلتے چلتے سرگوشیوں میں بات کرتے رہے اوربات چیت کے دوران زیادہ تربات نوازشریف نے کی جبکہ شہباز شریف سنتے رہے ۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکا فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کرلیا جو24 دسمبرکوسنایا جائے گا۔

                                               

شیئر: