Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطلوب نادرا عملے کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے چھاپے

کراچی:  وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ایرانی شہریوں کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر نادرا افسران، اہل کاروں اور ایجنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایرانی شہریوں کو پاکستانی شہریت دینے کا معاملہ ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے گزشتہ روز نادرا کی جانب سے دی گئی رپورٹ میں ذمے دار قرار دیے گئے 6 افسران، اہل کاروں اور ان کے ایجنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا جس میں رشوت ستانی اور جعل سازی کے کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 3 چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جنہوں نے نادرا کے دفاتر اور نامزد ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے ہیں تاہم ایف آئی اے نے کئی افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے نامزد ملزمان اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تکنیکی سپورٹ بھی حاصل کرلی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند روز تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

شیئر: