Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کی راہ میں پیشرفت

اسلام آباد:  ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ریاست مدینہ کے خد و خال کا جائزہ لینے کے لیے 25 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس میں ماہرین اور علما کو شامل کیا گیا ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ہمیں کہا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل ریاست مدینہ کے خد و خال تیار کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کرے۔ اس سلسلے میں ریاست مدینہ کے خدوخال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے کونسل کے شعبہ تحقیقات کو ذمے داری سونپ دی گئی ہے، جس کے بعد آئندہ ماہ گول میزکانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں شریک علما، مشائخ اوردیگر قانونی ماہرین سے معاشی، سماجی، تنظیمی،فلاحی اوردیگرامورپرمشاورت کی جائے گی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ حکومتی وزرا کی طرف سے ہمیں کہاگیاکہ ریاست مدینہ کواپنانے کے لیے سودکی حوصلہ شکنی بنیادی جزوہوگا۔
 

شیئر: