Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور: ضمنی بلدیاتی الیکشن کل‘ سیکورٹی کے سخت انتظامات

پشاور:  صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے جس کے لیے انتظامیہ نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 85 پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار سے زائد سیکورٹی اہل کاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ 49 مردوں اور 36 خواتین کے لیے مختص پولنگ اسٹیشنز میں سے 31 کو حساس ترین جبکہ 47 کو حساس اور صرف 7 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
انتخابی سامان کی بروقت اور  محفوظ ترسیل اورتمام پولنگ اسٹیشنز کی خصوصی نگرانی کے لیے کنٹرول بھی قائم کیا گیا ہے ، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کی بی ڈی یو اور اسنیفر ڈاگز کے ذریعے سوئپنگ بھی کی جائے گی۔ انتخابات کے دوران شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکا بندیوں سمیت شہر میں موبائل اور رائیڈر اسکواڈ کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئک رسپانس کمانڈوز اور اے ٹی ایس ٹیم کو خصوصی ذمے داریاں تفویض کر دی گئیں ہیں، جبکہ شہر کے گرد و نواح میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنزاور خصوصی ناکہ بندیوں کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ غیر متعلقہ افراد کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ووٹروں کی قطار بندی اور جامہ تلاشی کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا اور دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

شیئر: