Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ایم کیو ایم کامیاب

کراچی ...کراچی کے مختلف یوسیز میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے تمام 22نشستوں کے نتائج کااعلان کردیاگیا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے برتری حاصل کرلی۔ پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی جبکہ تحریک انصاف صرف چیئرمین کی ایک نشست پر کامیاب ہو سکی۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق ضلع ساوتھ کی 6 کونسلر کی نشستوں پر انتخاب ہوا۔ 3 نشستیں ایم کیوایم اور3پیپلزپارٹی نے حاصل کیں۔ڈسٹرکٹ ویسٹ میں3چیئرمین اورایک کونسلرکی نشست پرانتخابات ہوئے۔پیپلزپارٹی نے 2 چیئرمین اور ایک کونسلر کی نشست جیتی۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ سے ایک کونسلر کی نشست اے این پی لے اڑی۔ضلع ویسٹ میں تحریک انصاف نے اپنی چیئرمین کی سیٹ گنوادی۔ضلع سینٹرل میں 3 کونسلراورایک وائس چیئرمین کی نشست پر مقابلہ ہوا۔ایم کیوایم تمام 3 کونسلر اور ایک وائس چیئرمین کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ضلع ایسٹ میں چیئرمین کی 2 نشستوں پر ایک نشست ایم کیوایم اوردوسری نشست تحریک انصاف نے اپنے نام کی۔ضلع ملیرمیں2یونین کمیٹی،2یونین کونسل اورایک وائس چیئرمین کی نشست پرانتخاب ہوئے۔پیپلزپارٹی ایک یونین کمیٹی اورایک یونین کونسل کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ایک یونین کمیٹی اوریونین کونسل کی نشست پرآزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ضلع ملیرمیں وائس چیئرمین کی نشست ایم کیوایم بچانے میں کامیاب رہی۔ضلع ملیرمیں یونین کونسل کی نشست پرپیپلزپارٹی کواپ سیٹ کا سامناکرناپڑا۔آزاد امیدوار کامیاب ہوگیا۔ضلع کورنگی کی ایک کونسلرکی نشست پرانتخاب ہوا۔ایم کیوایم کامیاب ر ہی ۔ میرپورخاص میں 3 وارڈوں پر بلدیات کے ضمنی الیکشن پر ایم کیو ایم پاکستان نے کامیابی حاصل کر لی۔ حیدرآباد میں2یوسیزکے چیئرمین انتخابات میں ایک ایم کیوایم، ایک میں پیپلزپارٹی نے جیتی ۔ وارڈ کونسل کی سیٹ پر ایم کیوایم کامیاب رہی۔
 

شیئر: