Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنس آئل کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ

  اسلام آباد... پاکستان میں فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ توانائی سیکٹر میں طلب اور رسد کی صورتحال سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ سردی بڑھنے کے ساتھ گیس کی طلب میں اضافہ کے پیش نظر گھریلو اورصنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سی این جی، صنعتوں اور دیگر شعبوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے دورا نیئے کو کم کرنے کےلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ آئل ریفائنریز کا ذخیرہ بڑھانے کے لئے مو¿ثر حکمت عملی مرتب کی جائے۔وزیراعظم کو موسم سرما کے لئے گیس مینجمنٹ پلان سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ دریں اثناء عمران خان نے حالیہ گیس بحران پر قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مسترد کر دی۔ سیکریٹری پیٹرولیم ڈو یژن کو بحران کے ذمہ داروں کا تعین کر کے 28 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں گیس بحران کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا۔ سیکریٹری پٹرولیم کو یہ معاملہ دوبارہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر: