Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کا مجاہد فورس سینٹربھمبرکا دورہ

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجاہد فورس سینٹر بھمبر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فورس کی کنٹرول لائن پر خدمات کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مجاہد فورس سینٹر بھمبر کا دورہ کیا، تقریب میں مجاہد فورس کے حاضرسروس و ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جہاں آرمی چیف نے مجاہد فورس کے جوانوں سے ہاتھ ملایا اوربات چیت کی۔ آرمی چیف نے مجاہد فورس کی کنٹرول لائن پرخدمات کوسراہا اورلیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرکوکرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے بیج لگائے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ یادگار شہدا ء پرگئے۔
 
 

شیئر: