Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینسر کے آلات پر ڈیوٹی اور ٹیکسز ختم

  لاہور ...سپریم کورٹ نے کینسر کے آلات پر ڈیوٹی اور ٹیکسز ختم کر دیا۔ عدالتی فیصلہ میں حکم دیا گیا کہ کینسر کے آلات پر انکم ٹیکس، سیل ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی نہیں لگائی جاسکتی۔ کلاسٹومی،، یوراسٹمی اور الاسٹمی اور اس منسلک آلات پر ڈیوٹی اور ٹیکس نہیں لگائے جا ئیں گے۔ ایف بی آر ڈریپ اور محکمہ صحت ان کی اصل قیمت پر فروخت کو یقینی بنائے۔ حکومت اور ایف بی آر کینسر کے مریضوں کا بو جھ کم کرنے کے لئے قانون سازی کریں۔ محکمہ صحت، ایف بی آر اور ڈریپ اس معاملے پر تعاون کو یقینی بنانے۔ سپریم کورٹ کے3 رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ چیف جسٹس نے کینسر کے آلات مہنگے داموں فروخت کرنے پر ازخود نوٹس لیا تھا ۔ 

شیئر: