Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کرپشن_کا_بادشاہ_زرداری‎

ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بعد اب احتساب کی باری آصف علی زرداری کی ہے۔ آصف علی زرداری کی منی لانڈرنگ اب سب کے سامنے آئے گی۔ صارفین نے کیا لکھا ملاحظہ فرمائیں۔
عثمان ڈار نے ٹویٹ کیا : ‏تسلی سے کیسے لوٹتےہیں, زرداری نے کر کے دکھایا۔ٹھٹہ سیمنٹ, ٹھٹہ شوگر , دادو شوگر اور نوڈیرو شوگر ملز کو پلاننگ کے تحت تباہ کیا۔ پھر اومنی گروپ نے ان ملز کو کوڑیوں کے بھاؤ خریدا۔سندھ حکومت نے صنعت بحالی کی 7.19 بلین سبسڈی بھی اومنی گروپ کو ہی دی۔ یہ گروپ وہ سبسڈی بھی ہڑپ کر گیا۔
فواد حسین چوہدری نے لکھا : ‏سیاسی طوطوں کا نیا قاعدہ۔۔ملک میں ایک سیاسی جماعت کی آمریت سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ قانون تبدیل کر کے کرپشن حلال قرار دی جائے۔۔ نواز شریف اور آصف زرداری جیل میں ہوں گے تو ملک میں جمہوریت کو خطرہ اور احتساب انتقام بن جائیگا۔
آصف اقبال کا کہنا ہے : ‏نواز شریف اور زرداری نے کرپشن کے ٹیسٹ میچز کھیلے ھیں اور عمران خان انکا احتساب ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی طرح کروا رہا ھے۔
ایس خان نے کہا : ‏بھٹو کے نام کی سیاست۔ شہید بینظیر کو مروا کر خود صدر بنے۔اپنے دور حکومت میں بے تحاشا کرپشن کی اور مسٹر ٹین پرسنٹ کا ٹائیٹل جیتا،فالودے والے سے لیکر دیگر لوگوں کے اکاونٹس کے ذریعے اربوں کی منی لانڈرنگ کی۔بس مک گیا تیرا شو بہت چوس لیا ہمارا خون۔
عبدالرحمن نے ٹویٹ کیا : ‏زرداری صاحب سے لاکھ اختلاف سہی، لیکن ایک بات اٹل ہے کہ جس زبردست انداز میں زرداری نے کرپشن کی ہے اس طرح پاکستان تو کیا دنیا میں کسی نے نہیں کی.
اگر ان کو شہنشاہِ کرپشن نہ کہا جائے تو ناانصافی ہوگی۔
عمر خان جدون نے لکھا : ‏آصف علی زرداری ساتھ مل کر انور مجید نے 29 جعلی اکاؤنٹس کے زریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی یہ انور مجید اور زرداری کی کرپشن کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے مزید کیس ابھی سامنے آنا باقی ہیں ۔
عدنان مغل کا کہنا ہے : ‏پاکستان کی تاریخ میں جب بھی کرپشن کی تاریخ لی جائے گی تو زرداری کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں