Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر سے تعلقات جیسی خبریں نظر انداز کر دیتی ہوں،فاطمہ ثنا

26 سالہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان سے تعلقات پر وضاحت کی اور کہا کہ میری والدہ نے عامر خان اور ان کے تعلقات سے متعلق ٹی وی پر خبر دیکھی تو پریشان ہوگئیں اور اگلے ہی دن ان کی تصاویر عامر خان کے ساتھ شائع ہوئیں اور انہوں نے اپنے متعلق غلط پڑھا۔ انہیں شروع میں ایسی خبریں پڑھ کر پریشانی ہوتی تھی تاہم اب ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوتا اور وہ ایسی خبروں کو پڑھ کر نظر انداز کردیتی ہیں۔ فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان کے تعلقات کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حال ہی میں فاطمہ ثنا شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ انہیں پہلی محبت شاہ رخ خان سے ہوئی تھی۔ اداکارہ نے وضاحت کی تھی کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ون ٹو کا فور میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا اور اسی دوران انہیں شاہ رخ خان پسند آگئے تھے۔
 
 

شیئر: