Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڈو فروش نابینا شخص بھی کروڑ پتی نکلا

کراچی... کراچی میں جعلی اکاونٹس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ تل کے لڈو فروخت کرنے والے نابینا شخص کے اکاونٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ کورنگی کے رہائشی نابینا شخص محمد لیاقت کے نام جعلی اکاو نٹ اور کمپنی کھولی گئی ۔ اسے اس بات کا جب پتہ چلا جب ایف بی آر حکام نے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے طلبی کا نوٹس دیا۔لیاقت نے بتایا کہ میں نابینا ہوں اور تل کے لڈو اور نمکو فروخت کرکے گذر بسر کرتا ہوں، ایف بی آر کی جانب سے نوٹس ملنے پر سخت پریشان ہوں۔ نوٹس سے پتا چلا کہ میرے نام پر اکاونٹ ہے۔ جس سے ڈھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ۔ ایک کمپنی بھی میرے نام ہے جو 4 جون 2013ءکو بنائی گئی۔ میرا اس اکاونٹ اور کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔لیاقت نے یہ بھی بتایا اس کا شناختی کارڈ تین مرتبہ کھو چکا ۔گمشدگی کی رپورٹ بھی تھانے میں درج کرائی ہے۔

شیئر: