Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں دوبارہ خنک ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

کراچی:  محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کے امکان سے انکار ظاہر کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے ہفتے سے شہر میں دوبارہ خنک ہوائیں چلیں گی۔ ذرائع کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر کی بالائی فضاؤں سے بارش کا سسٹم گزرنے کے باعث مجموعی درجہ حرارت میں ایک تا 2 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔مغرب سے آنے والا دوسرا بارش کا سلسلہ شہر کی بالائی فضاؤں سے گزرے گا۔ جو سندھ کو عبور کرنے کے بعد برس سکتا ہے۔ تاہم اس دوران کراچی خشک اور سرد ہواؤں کی زد میں آسکتا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت اضافے کے بعد کم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12سے 14ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ خنک وسرد موسم کے دوران دھند بھی چھاسکتی ہے ۔

شیئر: