Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت چلے گی تو ملک آگے بڑھے گا،فوجی ترجمان

اسلام آباد....ڈی جی آئی ا یس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ میں پبلک آفس ہولڈر نہیں ۔ فوج میں احتساب کا نظام بہت سخت ہے ۔ فوج کے قانون کے مطابق میرا بھی احتساب ہوگا۔ 2د ہائیوںکے مشکل سفر میں فوج نے جو کا میابیاں حاصل کیں وہ دنیا کا کوئی ملک حاصل نہیں کرسکا۔ پاکستان نے امن اور ہندنے جنگ کی بات کی ہے۔ ہند نے ہمیشہ مذاکرات سے راہ فرار ا ختیار کی ۔ جو مسئلے جنگوں سے حل نہیں ہوتے وہ مذاکرات سے حل ہوتے ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہماری طو یل سرحد ہے۔ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔ اسکے سوا ہمارا کوئی مفاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک باتوں سے نہیں ہوتی۔ ہند اپنے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں دے سکا ۔ اگر سرجیکل اسٹرائیک ہوتی تو ہم مان لےتے ۔ انہوں نے کہا کہ انجینیئرڈ انتخابات کا تاثر غلط ہے ۔ جمہوریت کو چند سالوں میں جتنی سپورٹ فوج نے کی شاید پہلے کبھی نہ رہی ہو ۔ جمہوریت چلے گی تو پاکستان آگے بڑھے گا ۔ امید ہے ملک میں امن قائم ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادو کا مقدمہ بین الاقوامی عدالت میں چل رہا ہے ۔ اس کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس پڑی ہے ۔ انٹرنیشنل کورٹ کے فیصلے کے بعد دیکھنا ہے کہ اس پر کیا فیصلہ کرنا ہے۔ 
 

شیئر: