Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوپم کھیر کیخلاف مقدمہ درج

 نئی بالی وڈ فلم ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر کے حال ہی میں جاری کئے جانے والے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی ہلچل مچادی ۔فلم میںانوپم کھیر کا جانب سے ادا کئے جانے والے سابق ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ کے کردارپر بحث چھڑگئی ہے ، ساتھ ہی انوپم کیخلاف مقدمہ بھی درج کردیاگیاہے ۔انوپم کھیراور دیگر اداکاروں پر الزام لگایاگیاہے کہ انہوں نے منموہن سنگھ کی شخصیت کی ساکھ کو نقصان پہنچایاہے ۔سدھیر کمار نامی وکیل نے مقدمہ ریاست بہار کی ایک عدالت میں درج کرانے کی درخواست دائر کردی ہے۔ایک روز قبل یوٹیوب سے فلم کا ٹریلر غائب ہونےکی خبرسامنے آئی تھی۔

 

شیئر: