Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گرد ی کی طرح منشیات بھی خطرناک ہے،سپریم کورٹ

  اسلام آباد...سپریم کورٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق کیس میں منشیات کے خلاف واک ،آگاہی مہم اور پرنٹ اور الیکرانک میڈیا پر تشہیری مہم چلانے کا حکم دےدیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پولیس آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے رپورٹ بنا کر لے آتی ہے۔ حکومتی سطح پر منشیات کی روک تھام کے لئے کوئی ٹھوس قدم سامنے نہیں آیا۔دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس د ئیے کہ دہشت گردی پر نیشنل ایکشن پلان بنایا ہے، اسی طرح منشیات کے خلاف بھی منصوبہ بنایا جائے۔ دہشت گردی کی طرح منشیات کا دھندہ بھی اتنا ہی خطرناک ہے، جو ہماری جوان نسل کو ختم کررہا ہے۔

شیئر: