Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل شرما شو، پہلی قسط نے سب کو پیچھے چھوڑدیا

معروف ہندوستانی کامیڈین کپل شرما کے شو کی پہلی ہی قسط نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہوئے سنیل گروور کے شو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جہاں کپل کو کامیڈی کا بادشاہ کہا جاتا ہے وہیں سنیل گروور بھی کامیڈی کے گرو ہیں۔ دونوں کی جوڑی نے کئی سال تک مداحوں کو خوب ہنسایا تاہم 3 سال قبل دونوں کے درمیان ہونے والی لڑائی سے کون واقف نہیں لیکن اب طویل عرصہ گزرنے کے بعد کپل اور سنیل کے درمیان جمی برف پگھل چکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما، سنیل گروور کے ساتھ معاملات مزید بہتر بنانے کے لئے انہیں اپنے نئے شو ”دی کپل شرما شو“میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن سنیل گروور نے کپل کے ساتھ کام کرنے کے بجائے اپنے الگ شو ”کان پور والے کھراناز“ کے ساتھ ٹی وی چینل پر انٹری دی۔ شو کی پہلی قسط 15 دسمبر کو نشر کی گئی تھی جب کہ کپل کے شو کی پہلی قسط تقریباً 2 ہفتے بعد 29 دسمبر کو نشر کی گئی۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق کپل کے شو نے آن ایئر ہونے سے پہلے ہی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی لہٰذا جب شو کی پہلی قسط نشر کی گئی تو شائقین نے کپل کا شو دیکھنے کو ترجیح دی ۔سنیل گروور کا شو ریٹنگ کے لحاظ سے بھی اچھا نہیں رہا۔ اب سب کی توجہ کپل کے شو کی ریٹنگ پر ہے۔
 

شیئر: