Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارڈ نذیر اپنے مشورے پاس ہی رکھیں،شیریں مزاری

  اسلام آباد ... وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے لارڈ نذیر کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہم کشمیر کے معاملے کو بہتر طور پر بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرتے ہیں۔ لارڈ نذیر مشورے دینا بند کریں۔ٹوئٹر پر بیان میں انسانی حقوق کی وزیر نے لارڈ نذیر کو کھری کھری سنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہتر سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر کیا بات کرنی ہے۔ پاکستان کشمیر میںہندوستانی مظالم پر بین الاقوامی سطح پر بہتر انداز میں آواز بلند کررہا ہے۔ لارڈ نذیر احمد اپنے مشورے اپنے پاس ہی رکھیں۔

شیئر: