Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینڈ سے لوہان کی متنازعہ تصویر، مداحوں کی تنقید

    ہالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ، گلوکارہ، فیشن ڈیزائنر اور کاروباری خاتون لینڈسے لوہان نے ایک نامناسب تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تاہم انہیں فوری طور پراسے ڈیلیٹ کرنا پڑا۔اداکارہ نے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنی نامناسب تصویر شیئر کی، جس میں وہ ایک صوفے پر موجود تھیں۔اس تصویر کے پوسٹ ہوتے ہی اداکارہ کو ان کے مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔کئی افراد نے تصویر پر ایسے کمنٹس بھی کئے کہ انہیں ان سے ایسی امید نہیں تھی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ 32 سالہ اداکارہ و گلوکارہ کے حوالے سے تنازع سامنے آیا ہو، وہ ماضی میں بھی تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔تنازعات کی وجہ سے لوہان کی ذہنی حالت پر بھی سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔منشیات استعمال کرنے کے الزام میں وہ 2010 میں قید کی سزا بھی کاٹ چکی ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں متعدد بار ڈپریشن کے علاج کے لئے اسپتال میںبھی داخل کرائے جانے کی رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں۔لینڈسے لوہان کے علاوہ دیگر ہالی وڈ شخصیات کو اپنی متنازعہ تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، گزشتہ سال اداکارہ جینیفر لوپیز کی بھی ایسی ہی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جواداکارہ نے ایک میگزین کے لئے بنوائی تھی جس پر انہیں شائقین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

شیئر: