Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلیپ اور سائرہ کا بھوجوانی کے خلاف دعویٰ

    بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے بلڈر سمیر بھوجوانی کے خلاف 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ بلڈرسمیر بھوجوانی ان کے پالی ہل والے بنگلے کے جعلی کاغذات بناکر ان کا حق چھیننا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ بھوجوانی نے لوگوں کے سامنے ان کی اور ان کے شوہر دلیپ کمار کی شخصیت کے تاثر کو خراب کرنے کی بھی کوشش کی ہے جس سے ان دونوں کو ذہنی اورجسمانی اذیت کاسامنا کرنا پڑا ہے لہٰذا انہوں نے ایک تحریری نوٹس میں بھوجوانی پر 200 کروڑ روپے کے ہرجانے کے ساتھ اس سے معافی کا بھی مطالبہ کیاہے۔ یہ نوٹس بلڈر بھوجوانی کے 21 دسمبر 2018 کے نوٹس کے جواب میں دیاگیا ہے جس میں بھوجوانی نے خود کو 250 کروڑ کے بنگلے کا قانونی مالک ظاہر کیا تھا۔نوٹس میں مزید کہاگیا ہے کہ اگر 10 دن کے اندر 200 کروڑ روپے کی رقم ادا نہیں کی گئی تو بھوجوانی کے خلاف مجرمانہ کارروائی کے لئے شکایت درج کرائی جائے گی۔ سائرہ بانو نے گزشتہ برس 16 دسمبر کو بھی ٹویٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی سے سمیر بھوجوانی کی دھمکیوں کے بعد ملنے کی خواہش کااظہار کیاتھا۔
 

شیئر: