Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نفرت اور ظلم کا بے خوف رقص جاری ہے، نصیر الدین شاہ

بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مذہب کے نام پر نفرتوں کی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں۔نصیرالدین شاہ نے سماجی مسائل کے لئے کام کرنے والی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ ہندمیں بڑھتی عدم برداشت اور ظلم کے خلاف بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ نصیرالدین شاہ نے کہاکہ ہمارے آزاد ملک کے آئین کی شروع کی سطروں میں ہی بنیادی اصول واضح کردئیے گئے جن کا مقصد یہ تھا کہ ہند کے ہر ایک شہری کو سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف مل سکے، سوچنے بولنے اور کسی بھی مذہب کو ماننے کی آزادی ہو، ہر انسان کو برابر سمجھا جائے، ہر انسان کی جان اور مال کی عزت کی جائے۔آج حق کیلئے آواز اٹھانے والے جیلوں میں بندہیں، فنکار، ادیب اورشاعر سب کے کام پر روک لگائی جارہی ہے اور صحافیوں کو بھی خاموش کیاجارہاہے۔ معصوموں کا قتل ہورہا ہے، پورے ملک میں نفرت اور ظلم کا بے خوف رقص جاری ہے اور اس سب کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے دفتروں پر چھاپے مارکر انہیں خاموش کرایا جارہا ہے تاکہ وہ سچ بولنے سے باز آجائیں۔اداکار نے سوال کیا کہ کیا ہم نے ایسے ہی ملک کا خواب دیکھاتھا ۔ آج ہر طرف اندھیرا ہے۔
 

شیئر: