Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھے ارادے کا نتیجہ کامیابی کی صورت میںنکلتا ہے، ریشم

 ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ انسان کی زندگی میں قسمت کابڑا عمل دخل ہوتا ہے ،مجھے یقین ہے کہ جس ارادہ اچھا ہوتو اس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میںہی نکلتا ہے ۔میںشوبز سے وابستہ ہوں اور جب بھی اچھے اسکرپٹ کا حامل پراجیکٹ ملتا ہے تو اس میں کام کرتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ انسانی زندگی ایک فلسفہ ہے جس کی گتھی کو سلجھایا نہیںجا سکتا اور بہت سے لوگ ہیں جو اس فلسفے کو جاننے کی کوشش میں خود الجھ گئے ۔ریشم نے کہا کہ میں انتہائی حساس ہوں اور مجھ سے کسی کا دکھ دیکھا نہیںجاتا ۔ میںنے خود کو وقت کے ساتھ بدلنے کی کوشش کی ہے کیونکہ اس کے بغیر زندگی کا سفر مشکل ہو جاتا ہے ۔

 

شیئر: