Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشے میں دھت 2غیر ملکی گرفتار

جدہ ۔۔۔ جدہ پولیس نے نشے میں دھت 2غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے شراب کی بوتل ، سونے کے کڑے اور گھڑیاں برآمد ہوئیں۔ یہ ساری اشیاءزنانہ پرس میں چھپائی گئی تھیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان دونوں کا تعلق خواتین کے پرس چوری کرنے والے گروہوں سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتاری جدہ کے الجامعہ محلے میں اس وقت عمل میں آئی جب پولیس کو 2غیر ملکی مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے نظر آئے۔ ان میں سے ایک کا تعلق پاکستان او ردوسرے کا صومالیہ سے تھا۔
 

شیئر: