Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اسکولوں کی فیسیں: تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

لاہور:  وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کی جانب سے طلبہ سے 9 سے 45 ہزار روپے تک فیس وصول کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی اسکول اور اکیڈمیوں کی جانب سے فیس وصولی کے حوالے سے ایف آئی اے نے اپنی تحقیقات مکمل ہونے پر رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے حکم پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نجی اسکولوں اور اکیڈمیوں کی فیسوں سے متعلق رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ بعض اسکول اور اکیڈمیاں ماہانہ جبکہ کچھ تعلیمی ادارے 2 ماہ کی فیس ایک ساتھ وصول کرتے ہیں، اس کے علاوہ والدین سے 15 تا 30 ہزار روپے فی طالب علم داخلہ فیس کی مد میں بھی وصول کیے جاتے ہیں جبکہ کچھ ایسے اسکول بھی ہیں جہاں بنیادی طور پر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -وزیرا عظم عمران خان اسپتال پہنچ گئے

شیئر: