Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کے طیاروں پر پرانا لوگو لگانے کا فیصلہ

کراچی:  قومی ائرلائن پی آئی اے کے طیاروں پر پرانا لوگو دوبارہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کے فضائی بیڑے میں شامل طیاروں کی دم (ٹیل) اور باڈی پر لوگو کو ایک بار پھر بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مارخور کا لوگو ہٹا دیا جائے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی ائرلائن کا پرانا لوگو استعمال کرنے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ای میل جاری کر دی گئی جس کے تحت ’گریٹ پیپل ٹو فلائی ود‘پر مبنی پرانے لوگو کا دوبارہ سے استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی آئی اے کے سی ای او ائرمارشل ارشد ملک نے احکامات جاری کردیے ہیں کہ ائرلائن کی اسٹیشنری سمیت تمام پلیٹ فارمز پر پرانا لوگو بحال کیا جائے۔ واضح رہے کہ مارخور کا نشان سابقہ انتظامیہ نے متعارف کیا تھا جبکہ لوگو کی تیاری کے لیے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ طیاروں پر مارخور کی کلر اسکیم پینٹ کیے جانے پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -حمزہ شہباز کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

شیئر: