Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صوبائی وزیر اطلاعات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

لاہور:  وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بدزبانی کرنے کے خلاف پیپلز پارٹی نے استعفے کے مطالبے پر مبنی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی فیاض چوہان کی صحافیوںسے ناروا سلوک اور بدزبانی کی مذمت کی گئی اور میڈیا کے نمایندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں فیاض الحسن چوہان کے استعفے کی قراردادپیپلزپارٹی کے پارلیمانی رہنما سید حسن مرتضیٰ نے جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف نے پہلے قومی رہنماؤں کی پگڑیاں اچھالیں، اب میڈیا حکومتی وزرا کے نشانے پر ہے ۔فیاض الحسن چوہان تضحیک میں پیش پیش ہیں۔  ان کا صحافیوں کو بدتمیز اور بے شرم کہنا انتہائی افسوناک ہے ، انہیں جماعت اسلامی سے بھی کرپشن اور بدزبانی کے باعث نکالا گیا تھا۔ قراردادمیں فیاض الحسن چوہان کو فوری وزارت سے ہٹانے اور قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے بھی فیاض الحسن چوہان کی صحافیوں سے بد تمیزی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان اپنے الفاظ پرمعافی مانگیں ۔
مزید پڑھیں:-  - - - -جعلی ڈگری کیس: 16 پائلٹ اور عملے کے 65 اہلکار معطل

شیئر: