Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی عدالتیں: حکومت کا اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:  فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر حکومت نے حزب اختلاف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی تیاری مکمل ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے مسودہ بھی تیار کر رکھا ہے جسے کل کابینہ کے اجلاس میں مشاورت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو فوجی عدالتوں میں توسیع پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے جلد اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔  قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے فوجی عدالتوں کی مخالفت کی جارہی ہے جبکہ حکومت معاملے پر اتفاق رائے چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -نواز شریف کی درخواست منظور

شیئر: