Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب نے مفتاح اسماعیل کو پھر طلب کر لیا

کراچی ... نیب نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اورمسلم لیگ(ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کو تحقیقات کے لئے پھر طلب کر لیا ۔نیب نے سابق وزیر خزانہ کو ایل این جی اسکینڈل میں تحقیقات کے لئے ریکارڈ سمیت 11 جنوری کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کو سابق سربراہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی ایل این جی اسکینڈل میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے10 ستمبر 2018 کو نیب سے ایل این جی کنٹریکٹ کے سلسلے میں شاہد خاقان اور دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نیب نے 10 جولائی 2018 کو بھی مفتاح اسماعیل کو گیس کے غیر قانونی ٹھیکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا تھا۔نیب کے مطابق سابق دور حکومت میں ایل این جی کی خریداری سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

شیئر: