Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس کم کرنے کا حکم نہ ماننے پر توہین عدالت ہوگی‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے 5 ہزار روپے سے زائد فیس لینے والے تمام نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اسلام آباد میں نجی اسکولوں کی فیس میں اضافے سے متعلق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر سربراہی 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔  اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر سمیت سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے واضح کیا کہ فیس میں کمی کا فیصلہ تمام نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا اور عمل نہ کرنے والوں کو توہین عدالت کا مرتکب سمجھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -معذوروں کے لیے شناختی کارڈ کا حصول آسان

شیئر: