Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک فوج کا فائر پاور کا شاندار مظاہرہ

راولپنڈی ...پاکستان کے فضائی دفاع کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا۔پاکستان فوج کی جانب سے فائرپاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔جو دنیا کے جدید ترین اسلحے سے لیس ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرپاور صلاحیت کامظاہرہ کراچی کے قریب ایئرڈیفنس فائرنگ رینج میں کیاگیا۔آرمی چیف اورایئر چیف نے پاک فوج ایئرڈیفنس کی فائرپاورصلاحیت کامشاہدہ کیا۔ایئرڈیفنس ویپنزسسٹم سے فائرنگ مشق البیاز2019 کی اختتامی تقریب کاحصہ تھی۔ایل وائے80 کے فائرپاورکاپہلامظاہرہ ایونٹ کاطرہ امتیازتھا۔فائرپاورکی صلاحیت کے کامیاب تجربے پر آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کومبارکباد پیش کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ایل وائے80سے آرمی ایئرڈیفنس کی دفاعی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے۔

شیئر: